291

آلو کی فصل میں نقصان، 3 کسان صدمے سے چل بسے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین راؤ اجمل نے انکشاف کیا ہے کہ آلو کے کاشتکار وں کا بہت برا حال ہے، حکومت کوئی حل نہیں نکال رہی، نقصان اتنا زیادہ ہوا ہے کہ 3 ہفتوں میں ضلع اوکاڑہ میں 3 کسان صدمے سے جاں بحق ہو گئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی راؤ اجمل خان نے آلو کے کاشت کاروں کی زبوں حالی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کسان کو ایک کلو آلو کے 2 روپے ملتے ہیں، جبکہ اس مرتبہ فصل پر 8 روپے فی کلو لاگت آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں