204

ایمن خان کا خوبصورت نیا برائیڈل شوٹ وائرل

پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں نیا برائیڈل شوٹ کروایا ہے جس سے متعلق اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے زیادہ اس برائیڈل شوٹ میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔


ایمن خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں، ان تصویروں میں ایمن خان پر عروسی لباس سے لے کر جیولری تک ہر ایک شے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔


ایمن خان نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہم سب ہی خوبصورت گلابوں کے باغ کا خواب دیکھتے ہیں
ایمن خان کی ان تصاویر پر جہاں اُن کے لاکھوں مداح اُن کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمن خان اس اسٹائل اور برائیڈل لُک میں اپنی شادی والے دن سے بھی زیادہ حسین لگ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں