309

ایک ماہ میں سونا 4800 روپے مہنگا ہوگیا

اگست میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 48 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست کے آخری کاروباری دن سونےکی فی تولہ قیمت 7 سو روپے کمی کے بعد 88 ہزار 8 سو روپے ہوگئی ہے۔

31 جولائی کو ایک تولہ سونے کی قدر 84 ہزار روپے تھی۔ یوں ایک مہینےمیں سونےکی فی تولہ قدر میں 4800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی فی تولہ قیمت گیارہ ڈالر کم ہوئی ہے۔

ہفتے کو عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 6 ڈالر کمی سے 15 سو 20 ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں