کراچی کنگز کے اسٹائلش بیسٹمن بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ میں مجموعی طور پر 2000 رنز مکمل کرلیے۔
کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کیے۔
بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں 2 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
پشاور زلمی کے کامران اکمل 1763 رنز بناکر دوسری پوزیشن پر ہیں۔