81

بجلی کے بلوں پر احتجاج، جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں پر مقدمات

پشاور میں پولیس نے جماعتِ اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف بجلی کے بلوں میں اضافے پر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کی جانب سے رہنما جماعتِ اسلامی بحر اللّٰہ، خالد گل مہمند، ظاہر شاہ، طاہر زرین اور دیگر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور زبردستی دکانیں بند کروانے کی دفعات بھی درج مقدمے میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں