188

بےنظیر بھٹو کا 68 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی اڑسٹھ ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں اس حوالے سے تقاریب منعقد ہوں گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج سندھ اسمبلی میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ محترمہ نے جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک میں جمہوریت بحال کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں