238

تعلیمی ادارے تقدس کی جگہ اور اساتذہ والدین کی جگہ ہوتے ہیں، ہراسانی واقعات انتہائی گھناؤنا عمل اور سیاہ دھبہ ہے-کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نےایک سکولز چین کے ٹیچرز کی طرف سے طالبات کو ہراساں کیے جانےکےواقعہ کی بھر پور مذمت کرتےہوئےالزامات کی مکمل شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے:

انھوں نے کہا کہ ہراسانی واقعات انتہائی گھناؤنا عمل اور سیاہ دھبہ ہے-طالبات ہماری بیٹیاں ہیں اور انکا مکمل تحفظ ہمارا فرض ہے-
تعلیمی ادارے تقدس کی جگہ اور اساتذہ والدین کی جگہ ہوتے ہیں-
آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن استصحال کرنیوالوں کے خلاف طالبات کےساتھ کھڑے ہیں-
شفاف تحقیقات کے زریعےزمےداروں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کرکے مثالی سزا دی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں