86

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست لاہور ہائی کورٹ کی ایڈووکیٹ صائمہ صفدر نے دائر کی ہے، جو آرٹیکل 184 ٹو کے تحت دائر کی گئی ہے۔

اعتراضات دور کر کے دوبارہ اپیل دائر
رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ اپیل دائر کر دی گئی۔

رجسڑار آفس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کر کے اپیل واپس کر دی تھی۔

اپیل پر وکالت نامہ اور دستخط درست نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

اپیل کے ساتھ 250 روپے سرکاری عدالتی فیس ادا نہ کرنے کا بھی اعتراض کیا گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 4 اگست کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا مقدمہ دوبارہ فیصلے کے لیے جج ہمایوں دلاور کو بھیجنے کا فیصلہ بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے، کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے، کیس کی سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں