167

جعلی راجکماری کی چھوٹی کنیز کا بیان ”چور مچائے شور“ کے مترادف ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
جعلی راجکماری کی چھوٹی کنیز کا بیان ”چور مچائے شور“ کے مترادف ہے
چھوٹی کنیز پہلے اپنے بھگوڑے لیڈر کی کرپشن کا حساب دے-کرپٹ ٹولے کی وکالت کرنے والی نااہل، نالائق اور نکمی یہ کنیز حواس باختہ ہو چکی ہے-جھوٹے الزامات لگانا اور ہرزہ سرائی کرنا اس کنیز اور کرپٹ ٹولے کی گھٹی میں ہے
جھوٹ بول بول کر اس کنیز کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے
سردار عثمان بزدار جیسا نفیس، ایماندار اور شفاف وزیراعلیٰ پہلی دفعہ پنجاب کو ملا ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں صوبے میں تمام امور میرٹ اور شفافیت پر سرانجام دیئے جا رہے ہیں
وزیراعلیٰ اور ان کی پوری ٹیم نہایت ایمانداری، دیانتداری اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے
چھوٹی کنیز کے جعلی خادم اعلیٰ اور جعلی راجکماری کی طرح اب منصوبوں میں کمیشن نہیں کھائے جاتے
یہ یاد رکھے کہ اب سرکاری وسائل سے ذاتی گھروں اور ذاتی کیمپ آفسز کے اخراجات بند ہو چکے ہیں
جعلی خادم ااعلیٰ کی جعلسازیاں اور جعلی راجکماری کی جعلی فونٹ سے پوری دنیا واقف ہے
اپنے سزا و ریکارڈ یافتہ لیڈروں کی کرپشن کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکامی کے بعد چھوٹی کنیز اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر گئی ہے
چھوٹی کنیز کو اپنے لغو بیان پر چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیئے-اپوزیشن کے پاس ما سوائے دروغ گوئی کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں