285

جنید خان دو نئے ڈرامہ سیریلز میں نظر آئیں گے

لاہور(ٹیوٹرپاکستان)باصلاحیت اداکار اور گلوکار جنید خان بہت جلد دو نئے سیریلز میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ڈرامہ ’انتہائے عشق‘اے پلس ٹی وی جبکہ ’ایک جھوٹا لفظ محبت‘ ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
انتہائے عشق میں جنید خان اداکارہ حبا بخاری کے مدِ مقابل دکھائی دیں گے۔ سیریل کے ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ جنید خان نے ایک بار پھر ایک منفرد کردار کا انتخاب کیا ہے۔ڈرامہ سیریل انتہائے عشق کی کہانی اپنے خاندان سے پیار کرنے والے ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جس کا پوشیدہ ماضی اس کی شادی شدہ زندگی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ شگفتہ بھٹی کی تحریر کردہ اس کہانی کو خرم ریاض نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات دلاور ملک نے دی ہیں۔
دوسری طرف ڈرامہ ’ایک جھوٹا لفظ محبت‘ میں جنید خان بلکل مختلف کردار میں نظر آرہے ہیں۔وہ ایک جذباتی طور پر پریشان شخص کا کردار نبھا رہے ہیں۔ محبت میں پیش آنے والے مختلف حادثات پر مبنی یہ کہانی میمونہ عزیز نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات سید زیشان علی زیدی دے رہے ہیں۔بِگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے اس پراجیکٹ کو ڈاکٹر علی کا ظمی اور فہد مصطفیٰ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں آمنہ الیاس،عائزہ اعوان اور عماد عرفانی شامل ہیں۔
اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ ”میں ان ان سیریلز پر کام کے کے دوران بہت اچھا وقت گزارا۔میرے دونو ہی کردار ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں اور مجھے دونوں ہی کافی پسند ہیں۔“
’انتہائے عشق‘اے پلس ٹی وی جبکہ ’ایک جھوٹا لفظ محبت‘ ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
جنید خان کے بارے میں
اداکار گلوکار اور سانگ رائٹر جنید خان نے پاکستان کی انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری مین اپنی ایک منفرد پہچان بنائی۔ انہوں نے راک بینڈ ’کال‘ کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اور پھر ٹیلیویثرن پر اداکاری شروع کی۔ انہوں نے یاریاں، کم ظرف، سن یارا، عشق تماشہ، کشف جیسے کامیاب ڈراموں میں جاندار کردار نبھائے۔ جنید خان کا نام آج کل ان اداکاروں مین شامل ہے جن کی شمولیت کسی بھی پراجیکٹ کیلئے کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ یہ باصلاحیت فنکار اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ فیچر فلم کہے دل جدھر کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے بھی تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں