68

جو چیزیں پولیس زمان پارک سے لے گئی اس میں کوئی ڈائری شامل نہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے بشریٰ بی بی کی ڈائری کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو چیزیں پولیس زمان پارک سے اٹھا کر لے گئی ہے اس میں کوئی ڈائری شامل نہیں ہے۔


اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ نہ ہی ان کی قانونی ٹیم کی جانب سے ڈائری سے متعلق رپورٹ کی گئی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہے سیاست میں متحرک نہیں لیکن ان سے متعلق مسلسل کردار کشی افسوسناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میڈیا مضحکہ خیز من گھڑت پلانٹڈ پروپیگنڈا سے اجتناب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں