اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے جڑانوالہ میں رونما ہونیوالے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ جڑانوالہ میں ہوا ہے اس کی مذہب، رائج ملکی قانون اور ہماری معاشرتی اقدار میں کوئی جگہ نہیں، مساجد سے اعلانات کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں، اسلام میں توہین مذہب کے مبینہ واقعیات پر ہجوم بناکر عبادتگاہوں کو نشانہ بنانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی شعائر کے احترام کا درس دیتا ہے۔
61