273

حب ، گاڑی کی ٹکرسے گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی

حب میں گاڑی کی ٹکرسے گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

حب میں پاکستان کوسٹ گارڈہیڈکواٹرکےقریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسےسوئی گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی،گیس لائن پھٹنےسےشہرکےمتعددعلاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ صارفین کو مشکلات کاسامناہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق متاثرہ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیاگیاہے،مرمتی کام مکمل ہونے میں 4سے 5گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں