پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار کے ساتھ سُنہرے دور کا اختتام ہوگیا ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلیپ کمار کی چند نایاب تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان، محمد علی صاحب اور معین اختر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دلیپ کمار صاحب ہم سے رخصت ہوگئے ہیں اور یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’دلیپ کمار ایک لیجنڈ، ایک سُپر اسٹار اور ایک عظیم انسان تھے، وہ پشاور میں پیدا ہوئے تھے اور کئی بار ہم سے ملنے بھی آئے تھے۔