بالی ووڈ کی دُنیا میں بِگ بی کے نام سے مشہور سینئر اداکار امیتابھ بچن نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی دُنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’آج دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی چلا گیا ہے۔‘
T 3958 – An institution has gone .. whenever the history of Indian Cinema will be written , it shall always be 'before Dilip Kumar, and after Dilip Kumar' ..
My duas for peace of his soul and the strength to the family to bear this loss .. 🤲🤲🤲
Deeply saddened .. 🙏— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 7, 2021
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’جب بھی بھارتی سینما کی تاریخ لکھی جائے گی، وہ ہمیشہ ’دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کمار کے بعد‘ہوگی۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں دلیپ کمار کے اہلخانہ اور عزیزوں کو صبر و جمیل عطا ہو۔‘