دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 18 ہزار 496 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 35 ہزار 69 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 86 ہزار 376 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 598 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 97 ہزار 51 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 363 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 21 ہزار 333 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 42 ہزار 726 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 244 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 249 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 448 ہو چکی ہے۔