93

رات 8 بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دیگا: فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے ریسٹورنٹ بند کرنے کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔

یہ بات پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں، مگر بجلی بچانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا ہےکہ ساری کابینہ ہر وقت بیرونی دوروں پر رہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کابینہ کی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے جو ناقابلِ قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں