83

راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مشاورتی ملاقات بے نتیجہ ختم ،نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، مشاورتی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی لیکن اب تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، فیصلہ ہوا ہے کہ کل پھر ایک نشست ہوگی۔

صادق سنجرانی بھی نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں شامل

راجہ ریاض نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم کو نام دے دیے ہیں، وزیراعظم میرے دیے گئے ناموں پر غور کریں گے، جب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوگا کوئی نام ظاہر نہیں کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کل کی نشست میں کافی چیزیں کلیئر ہوجائیں گی، وزیراعظم کی ایڈوائس پر کل صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کردی ہے، وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے، وزیراعظم کو نہیں پتا تھا کہ میں نے کون سے نام دینا ہیں، مجھے اور وزیراعظم کو مشورہ کرنا ہے۔

راجہ ریاض نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم سے کہا کہ آپ میرے اور میں آپ کے دیے ناموں پر غور کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں