گھریلو تشدد کی شکار14 سالہ ملازمہ رضوانہ 22 روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔
سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے رضوانہ سے متعلق جیو نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہ کہ رضوانہ ابھی صرف بیٹھ سکتی ہے، چلنےکی پوزیشن میں نہیں،اسے وہیل چیئر پر بیٹھا کر کمرے سے باہر لایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رضوانہ کا علاج اب پلاسٹک سرجری کی 3 رکنی ٹیم کررہی ہے، ڈاکٹرز 2 مرتبہ مریضہ کے سر، چہرے اور کمر کے زخم صاف کرچکے ہیں۔
سربراہ میڈیکل بورڈ نے مزید کہا کہ رضوانہ کے زخموں کا انفیکشن مکمل ختم ہونے کے بعد پلاسٹک سرجری ہو گی۔