134

سو ایکڑ پر چلی فارم کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل کرلیا، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 100 ایکڑ پر چلی فارم کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل کرلیا گیا۔

ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چلی فارم کا رقبہ 3 ہزار ایکڑ تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصالحہ جات کے لیے شراکت داری تشکیل پاگئی ہے۔

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہ کاشت کے علاقے، بیج کا معیار، لیبر کی تربیت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں