سپریم کورٹ نے سابق اینکر پرسن و سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت کی نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے حوالے سے دائر درخواست غیر مو ثر ہو نے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کو عامر لیا قت کی اہلیہ دا نیہ عا مرکی جانب سے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے کاحکم جاری کرنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے کچھ دستاویزات جمع کروانے کی اجازت طلب کی،تاہم جسٹس اعجاز ااحسن نے کہا کہ اتنے عرصے بعد مرحوم کاجسم نکالنے سے کیا ہوگا ؟ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ آپ کی درخواست میں پوسٹمارٹم کیلئے دی گئی وجوہات ناکافی ہیں، اب تو مرحوم کی نعش بھی گل سڑ چکی ہو گی ،جس پر درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا اور درخواست کو غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیا ۔
106