سندھ کے شہر شکار پور کے گاؤں محمد چھٹل پریو میں ایک باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزم قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گیا، علاقہ پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں محمد چھٹل پریو میں خدا بخش بروہی نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی نور زادی اور ایک شخص انور علی بروہی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تعلقہ اسپتال گڑھی یاسین منتقل کر دیا ہےجہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہو گا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتاری کرنے کے لیے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔