192

صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا لاک ڈاون صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گلبرگ لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا لاک ڈاون صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گلبرگ لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ -اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن لاہور ذیشان رانجھا و دیگر ہمراہ موجودہ تھے

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مختلف چیک پوسٹوں پر موجود پولیس اہلکاروں سے لاک ڈاون کے دوران درپیش مسائل دریافت کئے

ڈاکٹر مراد راس نے ضلعی انتظامیہ اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے کام کو سراہا-
انھون نے کہا کہ ان مشکل حالات میں پولیس اہلکار جس طرح سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے –
انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کے بغیر حالات کو قابو میں رکھنا ناممکن ہے –
عوام سے اپیل ہے کہ ان حالات میں اہلکاروں سے تعاون کریں
صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا لاک ڈاون صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گلبرگ لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں