164

طالبات کو جنسی ہراساں کرنے پروزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے اسکول میں طالبان کو جنسی ہراساں کیے جانے کا نوٹس لے لیا۔

لاہور کے ایک معروف انگلش میڈیم اسکول کی طالبات کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا، تنگ آ کر طالبات اور فارغ التحصیل طلباء نے ہمت کی اور اسکول انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔

اسکول انتظامیہ نے ٹیچر سمیت 4 افراد کو ملازمت سے نکال دیا تاہم پولیس کو معاملے سے آگاہ نہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ گلبرگ میں واقع معروف انگلش میڈیم اسکول کی طالبات نے اسکول کے 4 ملازمین کے خلاف انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

طالبات کے مطابق چاروں افراد کئی سال سے طالبات کو ہراساں کر رہے تھے، اسکول انتظامیہ کو کئی مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی، بعض طالبات نے تنگ آ کر اسکول ہی چھوڑ دیا۔

بالآخر درجنوں طالبات نے اس معاملے سے نمٹنے کا فیصلہ کیا اور مل کر اسکول انتظامیہ کو شکایت درج کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں