65

عام انتخابات فروری 2024ء میں ہوں گے، رانا ثناء

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عام انتخابات فروری 2024ء میں ہونے کا دعویٰ کردیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی فروری 2024ء میں الیکشن کا پورا یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہوتے تو نواز شریف اب تک واپس آچکے ہوتے، الیکشن آئندہ برس فروری میں ہوں گے۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کےلیے ستمبر یا اکتوبر مناسب وقت ہے لیکن وہ کب آئیں گے؟ یہ اعلان قائد خود کریں گے یا پارٹی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں