علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2023 (Phase-I) کے داخلے میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مڈل ٹیک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز/ڈپلومہ میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 5ستمبر 2023ہے۔ جبکہ پی۔ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس، ایم ایس سی،بی ایس، ایم بی اے پروگرامز اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 15اگست 2023ہے۔جاری طلباء اگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن داخلوں کے دوران ہی کریں گے۔رجسٹریشن بذریعہ CMS آن لائن ہو گی۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
129