وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پربھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری، پی او ایف بورڈ کے ممبر پروڈکشن کو آرڈینیشن کی تعیناتی اور ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا بورڈ میں ایم پی سی تعینات کے معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میںای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی۔