78

فلمسازوہدایت کار سید نور کی فلم انڈسٹری میں گولڈن جوبلی پزیرائی تقریبات

فلمسازوہدایت کار سید نور کی فلم انڈسٹری میں گولڈن جوبلی پزیرائی تقریبات
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی 40،سالہ تقریبات5 دسمبر 2022ء کو منعقد کی جاۓ گی
لاہور( نمائندہ سدید) لیونگ لیجنڈ فلمساز ،مصنف وہدایت کار سید نور کی فلم انڈسٹری میں گولڈن جوبلی، پزیرائی کی تقریبات لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں منعقد کی جائیں گی – ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیونگ لیجنڈ فلمساز، مصنف وہدایت کار سید نور کے فلم انڈسٹری میں 50،سال کی گرانقدر فنی، تخلیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک گولڈن جوبلی تقریبات لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے – سید نور کی بطور مصنف پہلی فلم” سوسائٹی گرل”سے باجرے دی راکھی ” تک بطورمصنف و ہدایتکار ہدایت کار فلموں کی” شو ریل ” ایس ایم ڈی سکرین پر دکھائی جاۓ گی – زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات اداکار ،اداکارہ، ہدایتکار، تخلیق کار اور شوبز سے وابستہ افراد سید نور کے فن اور شخصیت پر روشنی ڈالیں گے – اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رح لاھور نے کیا ھے – یہ تقریبات ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی 40،سالہ تقریبات کا اہم حصہ ہونگیں -اس سلسلے کی پہلی تقریب لاہور میں 5،دسمبر 2022ء کو منعقد کی جاۓ گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں