پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کو تحفے میں ایک چھوٹا سا کُتا ملا ہے جس کا نام انہوں نے رومیو رکھا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے رومیو کے ساتھ تصاویر پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔
صبا قمر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ عمران عباس نے کہا کہ ویڈیو کی ایڈیٹنگ کمال ہے، مجھے واقعی یہ بہت پسند آئی ہے۔
جواب میں صبا قمر نے تھینک یو ٹیچر کہا، اور پھر عمران عباس نے کہا کہ آپ تو واقعی بہت تیزی سے سب سیکھ جاتی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’امن، محبت اور میرا رومیو،‘