271

قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کے بعد جیلوں کی منظوری

قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کے بعد جیلوں کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کےمطابق محکمہ داخلہ نے حوالات کو سب جیل قرار دینے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منظور کرلیا جب کہ حوالات کو سب جیل قرار دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے بھی لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سمری کی منظوری کے بعد قبائلی اضلاع میں 15 حوالات کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے، ضلع شمالی و جنوبی وزیرستان، اورکزئی میں 2 حوالات، ضلع خیبر میں 3 جب کہ ضلع کرم، مہمند اور باجوڑ میں 2،2 حوالات کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سب جیل کا درجہ ملنے کے بعد عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو وارنٹ بھیجا کرے گی، سب جیلوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیویز فورس کی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں