249

لاہور میں نویں کے طالبعلم نے ٹیچر کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے طالب علم نے والدین سے شکایت کرنے پر خاتون اسکول ٹیچر کو قتل اور ان کی بہن کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ رضوان نے اسکول کی بالائی منزل پر ٹیچر شگفتہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس لے کر باہر نکل رہی تھیں۔ چھری کے پے در پے وار سے شگفتہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ان کی بہن زخمی ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں