200

مادھوری کا کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد کام سے بریک کا فیصلہ

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے گزشتہ روز کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی جس کے بعد اب انہوں نے ایک ڈانس شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈانس شو کی کچھ اقساط میں شریک نہیں ہوں گی کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ ویکسین لینے کے بعد انکی قوت مدافعت مضبوط ہوجائے۔

مادھوری ڈکشٹ کی غیرموجودگی میں اداکار سونو سود شو میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ بھی بھارت میں کئی شوبز شخصیات نے رش والی جگہوں میں شوٹنگ کرنے سے انکار کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں