220

ماہ نور بلوچ طویل مدت بعد سامنے آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے طویل مدت بعد اپنی کوئی نئی سیلفی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی ہے جس میں وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور جوان نظر آرہی ہیں۔

ماہ نور بلوچ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے ہمراہ ایونٹ آرگنائزر قاسم یار تیوانہ بھی موجود ہیں۔
اپنی نئی تصویر میں ماہ نور بلوچ نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکھی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت و دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر صارفین یہی سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہورہے۔
اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی جادو کی وجہ سے ایسی نظر نہیں آتیں بلکہ وہ پرکشش دِکھنے کے لیے بےحد محنت کرتی ہیں۔

ماضی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر رات سونے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور ان کے لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔

ماہ نور بلوچ نے بتایا تھا کہ وہ اچھی جلد کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہیں، اچھی صحت کی ادویات کا استعمال کرتی ہیں اور ہر روز کم سے کم 30 منٹ کی ورزش کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں