سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
Thank you 🙏
Why can’t I find a husband like this 🤷🏻♀️ https://t.co/g8XmigAZOI— Reham Khan (@RehamKhan1) October 31, 2022
ریحام خان کی جانب سے ری ٹوئٹ کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک جوڑا بھارتی گانے پر ڈانس کر رہا ہے۔
اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اپلوڈ کرنے والی صارف نے بھی سب کو اس ویڈیو سے محظوظ ہونے لا مشورہ دیا۔
ریحام خان نے اس ویڈیو کو ناصرف ری ٹوئٹ کیا ہے بلکہ صارف کی جانب سے اپلوڈ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے اور اپنے کیپشن سے صارفین کو ہنسنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔
ریحام خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’مجھے ایسا شوہر کیوں نہیں مل سکتا‘۔