پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ کوئی اُن کا نام استعمال کرکے سوشل میڈیا پر اُنہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر موجود اُن کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے تنگ آکر ایک بار اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں فیس بُک استعمال نہیں کرتی ہوں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں ایک بار پھر کہہ رہی ہوں کہ میں فیس بُک بالکل بھی استعمال نہیں کرتی ہوں۔‘
جنت مرزا نے کہا کہ ’کوئی فیس بُک پر میرا نام استعمال کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘