202

مریم نواز نے ’گیم آف تھرونز‘ کا ڈائیلاگ شیئر کردیا

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم مریم نواز نے شہرہ آفاق فینٹسی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا ڈائیلاگ ایک متنبہ پیغام کے ساتھ شیئر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ہالی ووڈ کی معروف سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار ٹیرین لینسٹر کے ڈائیلوگ پر مبنی ایک تصویر شیئر کی۔


شیئر کردہ تصویر میں ’کوئی بھی شخص جو خود اپنے بادشاہ ہونے کا دعویٰ کرے وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا‘ تحریر تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ساتھ ہی یہ ڈسکلیمر بھی لکھا کہ اس ڈائیلاگ کی کسی زندہ یا مردہ شخصیت یا حقیقی واقعات سے مماثلت محض اتفاقیہ، حادثاتی اور کسی کی اپنی تصوراتی ہوگی۔

مریم نواز کی جانب سے کی گئی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین بے شمار تبصرے کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں