پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً تین فیصد پرآ گئی ۔اسلام آباد میں بھی شرح 3 فیصد رہی۔ ملک میں گزشتہ روز کورونا سے مزید انیس افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 347 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 650مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 299 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 894 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 7 ہزار 934 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 275 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 257 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 73 لاکھ 90ہزار 346 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 852 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 776 ہو چکی ہیں۔