آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتاراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ میں جیالا ہوں شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں ڈرتا نہیں۔
گزشتہ روز گرفتار کئے گئے آغا سراج درانی کی آج کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی تھی ، عدالت نے ان کو یکم مارچ تک نیب کے حوالے کر دیا ۔
انہوں نے احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مجھے پتہ ہی نہیں کہ مجھ پر کیا الزامات ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ مجھے نیب کی طرف سےکھبی نوٹس نہیں ملا،یہ جھوٹ ہے کہ میں کسی انکوائری میں تعاون نہیں کررہا۔