مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے شریف فیملی کے افراد کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔
نواز شریف سے ملنے والوں میں ان کی والدہ شمیم بی بی، داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے علاوہ شریف فیملی کے دیگر 5 افراد شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان بھی آج جیل میں ان سے ملاقات کریں گے جہاں وہ نواز شریف کا معمول کا چیک اپ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی معائنے کے لیے آج جیل سے پمز اسپتال لایا گیا جہاں 3 رکنی بورڈ نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔