232

نوجوان کار ریس ڈرائیور حادثے میں ہلاک

فارمولا ٹو کے جواں سال ڈرائیور انتھونی ہوبرٹ بیلجین گراں پری ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گئے، ان کی عمر بائیس سال تھی۔

دی فیڈریشن انٹرنیشنل آٹو موبائل نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گذشتہ جی پی تھری سیزن کے فاتح انتھونی ہوبرٹ ریس کے دوران تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہلاک ہوگئے۔

ریس میں حادثے کے بعد ہوبرٹ دریا کے کنارے پر موجود ٹائروں کے بیرئیر کے ساتھ کافی زورسے ٹکرائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں