117

ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن، پاکستان کو دو لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے

آئی سی سی کی ورلڈکپ کے لیے مختص انعامی رقم میں سے پاکستان کو2لاکھ 60ہزار ڈالرز ملیں گے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے چار میچ جیتے اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کو 4میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کی ٹوٹل رقم 7کروڑ 30لاکھ سے زیادہ روپے ملیں گے۔ پاکستان کے حصے میں4فتوحات پر 1لاکھ 60ہزار ڈالرز آئے ہیں۔ آئی سی سی نے فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز مقرر کیے تھے۔پاکستان ٹیم کو گروپ مرحلے کے 1لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ آئی سی سی ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 20لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں