281

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ملاقات۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ملاقات۔
سارہ اسلم نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
بے سہارا بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
پنجاب حکومت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو پوری سپورٹ فراہم کرے گی۔
بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنا معاشرتی المیہ ہے۔
گداگری کے خلاف مہم کے دوران بھکاری بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو منتقل کیا جائے گا۔
بھکاری بچوں کی ہرممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔
ان بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کو دیگر اضلاع کے دورے کرنے کی ہدایت۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بے آسرا بچوں کیلئے اقدامات کے بارے میں عوام میں آگہی مہم چلائی جائے۔
بے سہارا بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت لاوارث بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
بے سہارا بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو مزید موثر ادارہ بنایا جائے گا۔
تحریک انصاف کی حکومت بے سہارا بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ایک مشن کے تحت کام کر رہا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو خوب سے خوب تر ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
میں ایک جذبے اور عزم کے ساتھ بے آسرا بچوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری ادا کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں