پرتھ میں ویرات کوہلی کے ہوٹل کمرے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی بیٹر سے باضابطہ شکایت درج کرانے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے واقعے کی باضابطہ شکایت درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ٹیم مینجمنٹ نے ویرات کوہلی سے بات کی اور ویڈیو سامنے آنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی سے اس واقعے پر باضابطہ شکایت درج کرانے کے بارے میں پوچھا گیا جس پر انہوں نے معاملے کو مزید نہ بڑھانے کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر کرکٹر نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
99