بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے لیے لکھا کہ میں تمہارے اس پیارے پاگل پن سے ہمیشہ پیار کرتا رہوں گا۔
بھارتی کرکٹر نے اپنے بیان میں یہ بھی لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو انوشکا۔
ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما کی دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
72