پاکستانی میں روپے کی بے قدری،ڈالر تمام ریکارڈ توڑتا ہوا 255 روپے سے بھی تجاوز کر گیا
انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے 11 پیسے بڑھ کر 255 روپے کا ہو گیا- انٹر بینک میں 260 روپے تک فروخت
لاہور( سدید رپورٹر) ڈالر اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے پاکستانی میں روپے کی بے قدری کے تمام گذشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے 11 پیسے بڑھ کر 255 روپے کا ہو گیا
امریکی ڈالرکی پرواز جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔
کل کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھرنی شروع کیجس نے رکنے کا نام نہیں لیا-
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 24 روپے 11 پیسے بڑھ کر 255 روپے پر پہنچ گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر بیچنے والے 260 روپے مانگ رہے ہیں۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں اس سے قبل ڈالر کی بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو ہوئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے منہگا ہونے کے بعد 255 روپے میں مل رہا ہے۔