114

پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار میں تعاون کو بڑھانے کے جذبے کے تحت چین کا رائل گروپ اور پاکستان کے جے ڈبلیو ہولڈنگز نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
ایم او یو کے مطابق دونوں کمپنیاں بھینسوں کے فارم کی تعمیر بھینسوں کی ڈیری مصنوعات کی ڈیپ پروسیسنگ اور دیگر متعلقہ منصوبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔
رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی کارپوریشن کے نائب صدر ٹینگ کیوجن نے چائنا اکنامک نیٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہم اور جے ڈبلیو ہولڈنگز مشترکہ طور پر 100ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں