76

پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل،پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر770 ملزمان گرفتار اور747 مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 48 ہزار سے زائد پتنگیں اور 1764 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ 500 سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 240 سے زائد ملزمان گرفتار، 246 مقدمات درج کرتے ہوئے 03 ہزار سے زائد پتنگیں اور 329 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں