80

پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق چیئرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکوڈیشن ظہیر حسن کو گریڈ 20 میں ترقی کے بعد موجودہ عہدہ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ، ڈی جی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی معظم اقبال سپرا کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر تبدیل کر کے چیف اکانومسٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ لگا دیا گیا ۔ ڈپٹی سیکرٹری ٹوارازم وقار احمد کی خدمات کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کے سپرد ، ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر محمد عثمان خالد کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس تعینات کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں