پنجاب ضمنی الیکشن،عمران فاتح،20 میں سے 15 نشستیں جیت لیں،ن لیگ4 ،ایک پر آزاد امیدوار کامیاب
پنجاب کےضمنی الیکشن میں عمران خان فاتح بن کرابھرے،غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق 20میں سے15نشستیں جیت لیں ،مسلم لیگ(ن)4اور ایک نشست پرآزاد امیدوارکامیاب ہوا،لاہورکی 3نشستوں پرپی ٹی آئی کےاکرم عثمان،شبیراحمد،ظہیر عباس ،ملتان سےزین قریشی،فیصل آبادسے علی افضل ساہی،جھنگ سےمحمدنوازمہر،اعظم چیلہ،مظفرگڑھ سےغلام سرور،لیہ سےقیصرمگسی ،لودھراں سےعامرشاہ،ڈی جی خان سے سیف الدین کھوسہ،خوشاب سےحسن ملک ،ساہیوال سےغلام سرور کامیاب ہوگئے ،لاہور سےن لیگ صرف ایک نشست جیت سکی ،اسدکھوکھرکامیاب ہوئےجبکہ بہاولنگر سےن لیگ کےفداحسین جیت گئے،ضمنی انتخابات میں جیت پرچیئرمین پی ٹی آئی نےٹویٹ کی کہ سب سے پہلےمیں مسلم لیگ ن کے امیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،میں اپنے تمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں، یہاں سے آگے کا واحد رستہ ایک ساکھ کے حامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کا انعقادہے۔کوئی بھی دوسرا راستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافے اور مزید معاشی انتشار کی جانب لے کر جائے گا۔پی ٹی آئی رہنمااسدعمرنےضمنی الیکشن میں جیت کےبعدکہااب فیصلےبندکمروں میں نہیں عوام کرینگے،22جولائی کوایک رسمی کارروائی باقی رہ گئی ہےپرویزالٰہی وزیراعلیٰ بن جائینگے،عمران خان آج آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کرینگے، عوام نے پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور،ابھی تک جو نتائج آچکے ہیں اس میں بھاری اکثریت پی ٹی آئی کو ملی ہے،اس نظام میں نقصان ہی نقصان ہے،آگے الیکشن کی طرف جانا چاہئے،شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق ضمنی الیکشن میںپی پی 167 لاہورسے پی ٹی آئی کے چودھری شبیر گجر 40511ووٹ لیکرجیت گئے، ن لیگ کے نذیر چوہان 26473ووٹ لےسکے، پی پی 158 لاہورسے پی ٹی آئی کے اکرم عثمان نے 37463 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، ن لیگ کے امیدوار رانا احسن شرافت 13906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 168 لاہورسےمسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر 26169ووٹ لیکرجیت گئے،پی ٹی آئی کےنوازاعوان 15 ہزار 767ووٹ لےسکے،پی پی 170لاہورسےپی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر 23969 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امین ذوالقرنین نے 14916 ووٹ حاصل کیے۔پی پی 140 شیخوپورہ سےپی ٹی آئی کے خرم شہزاد ورک 49 ہزار 734 ووٹ لیکرجیت گئے،ن لیگ کے میاں خالد محمود نے 32 ہزار 812 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔پی پی 7 راولپنڈی سےمسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 68906ووٹ لیکرجیت گئے،پی ٹی آئی کےشبیراعوان68857ووٹ لےسکے،پی پی 97 فیصل آبادسےپی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 44550 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اجمل چیمہ 37016 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی217ملتان سےپی ٹی آئی کےزین قریشی نے46427ووٹ لیکرکامیاب رہےجبکہ (ن)لیگ کے سلمان نعیم 40285 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی پی288ڈی جی خان سےسیف الدین کھوسہ نے 56 ہزار 857 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے عبد القادر کھوسہ 33 ہزار 254 ووٹ لےسکے، پی پی 83 خوشاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حسن اسلم 48475 ووٹ لیکرکامیاب رہے،آزاد امیدوار اسلم بھا 41752 ووٹ لیکردوسرے،ن لیگ کے امیر حیدر سنگھا 34 ہزار 463 ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر رہے۔پی پی 282لیہ سے پی ٹی آئی کے قیصر عباس مگسی نے 43 ہزار 922 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ ن لیگ کے لالہ طاہر رندھاوا 29 ہزار 715 ووٹ حاصل کر سکے۔ پی پی 202 چیچہ وطنی سےپی ٹی آئی کےغلام سرور نے 61 ہزار 989 ووٹ لئےجبکہ ن لیگ کے نعمان لنگڑیال کو 59167 ووٹ ملے،پی پی 224 لودھراں سے پی ٹی آئی کےعامر اقبال شاہ 69265 ووٹ لیکر کامیاب ہوئےن لیگ کے زوار حسین وڑائچ 55748 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 228 لودھراں میں آزاد امیدوار رفیع الدین بخاری نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 42719 ووٹ حاصل کیے۔پی ٹی آئی کے عزت جاوید 34 ہزار 635 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ ن لیگ کےنذیر احمد بلوچ 30 ہزار 841 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔پی پی 272 مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے معظم جتوئی 49823 ووٹ لیکر فاتح ٹھہرے جبکہ ن لیگ کی زہرہ باسط بخاری 42995 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔پی پی273 مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے محمد سبطین رضا 52631 ووٹ لیکر جیت گئے پی ٹی آئی کے یاسر جتوئی 46903 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 237 بہاولنگرسے مسلم لیگ ن کے فدا حسین وٹو نے 61248 ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی،پی ٹی آئی آفتاب رضا نے 25227 ووٹ حاصل کیے،پی پی 90 بھکرسےپی ٹی آئی کےعرفان اللہ نیازی 68982 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر نوانی 59856 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 125جھنگ سےپی ٹی آئی کے اعظم چیلہ 82382 ووٹ لیکر جیتے،مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل حیات جبوانہ نے 52128 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،پی پی 127 جھنگ سےپی ٹی آئی کے مہر نواز بھروانہ نے 69986 ووٹ حاصل کر کے فتح کو گلے لگایا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اسلم بھروانہ نے 46825 ووٹ حاصل کیے۔
112