لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں ہفتے کو اسکول کالجز بند اور 2 دن ورک فرام ہوم کا حکم دے دیا۔
اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ جوڈیشل واٹر کمیشن ممبران کی نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ جمعے کے روز ہو گی۔
جسٹس شاہد کریم نے پوچھا کہ کیا کمشنر لاہور نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے معلوم کیا فضا اتنی آلودہ ہے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی کمشنر لاہور نے اس معاملے پر بات کی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے سوال کیا کہ جھنگ کمشنر لاہور کے دائر اختیار میں نہیں آتا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر سے پوچھا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پنجاب کی سطح پر چیف سیکریٹری پنجاب پوچھ سکتا ہے، لاہور میں دیگر اضلاع کی نسبت اسموگ پر کافی کام ہو رہا ہے۔
پی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ایچ اے کے تمام ملازمین کی موٹرسائیکل کو الیکٹرانک بائیکس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔